وفاقی حکومت صوبوں کے حقوق غصب کر رہی ہے: آصف زرداری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اس لیے چپ ہیں ورنہ حکومت کو مشکل میں ڈالنے کیلئے بہت کچھ کر سکتے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین کا کہنا تھا وفاقی حکومت صوبوں کے حقوق غصب کر رہی ہے۔سندھ اور بلوچستان کو مالی وسائل نہیں دیئے جارہے۔

اس سے قبل آصف زرداری نے قمر زمان کائرہ ،حسن مرتضی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 شریک چیئرمین نے رہنماؤں کو عوام کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ہدایت کی۔

loading...
loading...