سندھ حکومت نے چنگچی رکشے کو 4 سواریوں تک محدود کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:سندھ حکومت نے چنگچی رکشے کو 4سواریوں تک محدود کردیا،کرایوں میں تبدیلی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو سندھ حکومت کی جانب سے چنگچی رکشے میں 4 سے زائد مسافر بٹھانے پر پابندی عائد کردی گئی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ کرایوں میں بھی تبدیلی کی گئی ۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ،چنگچی رکشے کا6 کلو میٹر سفر کاکرایہ 10 روپے جبکہ اس سے زائد سفر کرنے پر فی سواری 15 روپے کرایا لیا جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے ہےکہ احکامات کی خلاف ورزی پر چنگچی رکشوں کے خلاف ضابطہ فوجدرای کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ کا کہنا ہے کہ مقدمات درج کرنے کی ذمےد اری ٹریفک پولیس کی ہوگی۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت نے چنگچی رکشے کو ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ کروا کے نمبر پلیٹ لینا لازمی قرار دے دیا ہے۔

loading...
loading...