بھارتی جیل میں شہید شاکر اللہ کی میت آج پاکستان کے حوالے کی جائے گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نئی دہلی:بھارتی جیل میں قیدیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شاکر اللہ کی میت آج پاکستان کے حوالے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ،ہفتے کو بھارتی جیل میں قیدیوں کے ہاتھوں شہید کئے جانے والے شاکراللہ کی میت آج بھارتی حکام واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کریں گے۔

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی جیل میں قید پاکستانی شہری شاکراللہ کو ساتھی قیدیوں نے بہیمانہ تشدد کر کے 20 فروری کو قتل کردیا تھا۔

سینٹرل جیل کے بیرک میں موجود ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانی شہری کے سر پر وار کیے جس کی وجہ سے گہرے زخم آئے اور شکور اللہ جیل میں ہی شہید ہوگئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا نے پاکستانی قیدی کی شہادت کا ذمہ دار جے پور جیل کی انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

بھارت میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دینے والے سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ عوام کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ بھارتی حکومت کا مؤقف ہی دہشت گردی اور انتہاپسندی پر مبنی ہے۔

سابق سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو جے پور کی جیل میں قید شاکراللہ کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرنا چاہیے اور اسلام آباد میں موجود بھارتی سفیر کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کرنا چاہیئے۔

loading...
loading...