پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے موبائل فونز سننے پر پابندی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے بعد اب اسکولوں میں بھی اساتذہ کے موبائل فونز سننے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ترجمان محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اب تعلیمی عمل کے دوران موبائل فونز نہیں سن سکتے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے فون سننے پر پابندی لگادی ہے، سائلینٹ موڈ میں بھی موبائل فون پاس نہیں رکھے جائیں گے۔

اسکول داخل ہوتے ہی اساتذہ سے موبائل فونز لے لئے جائیں گے اور اوقات کار ختم ہونے پر واپس کئے جائیں گے،کلاس روم، لیبارٹری اور اکیڈمک ایریا میں بھی موبائل فون سننے کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوادیا ہے اور اسکول سربراہان کو فوری طور پر عملدرامد کی ہدایات بھی کردی گئی ہیں۔

loading...
loading...