پاک بھارت دوستی بس آج صبح 16 مسافروں کو لے کر نئی دہلی روانہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاک بھارت دوستی بس  آج صبح 16 مسافروں کو لے کر معمول کے مطابق نئی دہلی روانہ ہوگئی۔

سرحدوں پر کشیدگی کے باوجود پاک بھارت دوستی بس سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔

لاہور میں آج صبح 6 بجے دوستی بس پی ٹی ڈی سی گلبرگ ٹرمینل سے 16 مسافروں کے ساتھ نئی دہلی کیلئے روانہ ہوئی۔

مسافروں کو واہگہ بارڈر پر امیگریشن مکمل کروانے کے بعد  منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا،دوستی بس سروس ہفتے میں تین روز پاکستان سے بھارت کیلئے روانہ ہوتی ہے۔

پی ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بھارت سے بھی دوستی بس معمول کے مطابق لاہور پہنچ رہی ہے۔

loading...
loading...