پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 50پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔

جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی ڈھائی روپے فی لیٹر بڑھادی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے75 پیسے کا اضافہ ہواہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوگا۔

loading...
loading...