لاہور: گھرمیں گیس لیکیج سےآتشزدگی ، بچہ دم توڑ گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور کے علاقے جوہر ٹاون کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی جس  سےایک بچہ دم توڑ گیا ،جبکہ 7افراد جھلس گئےجنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو لاہور میں جوہر ٹاون اللہ ہو گول چکر کے قریب واقع ایک گھر میں صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

محلے داروں نے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو اطلاع دی جس نے امدادی کارروائی سے آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران 3سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق ہوچکا تھا۔

ریسکیو ٹیم نے جھلسنے والے 4بچوں اور 3خواتین سمیت گھر کے 7افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق ، جوہرٹاؤن میں واقع گھر میں آگ گیس لیکیج کے باعث لگی۔

loading...
loading...