پاکستان کا پہلا سرپرائز،2بھارتی طیارے مار گرائے،2 پائلٹ ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے 2 بھارتی طیارے مارے گرائے جس کے نتیجے میں 2 بھارتی پائلٹ ہلاک جبکہ ایک کوگرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کو تاریکی میں حملےکا دن کےاجالے میں جواب، پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے 2 انڈین طیارے مار گرائے، جن میں سے ایک طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے ۔

دوسرا طیارہ پاکستان کی حدود میں گرا جس کے پائلٹس نے خود کو جہاز میں سے ایجیکٹ کر لیا تھا جس میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسراپائلٹ وہیں قریب جھاڑیوں میں چھپ گیا ہے جس کی تلاش کیلئے پاک فوج نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ پاکستانی طیارے مقبوضہ جموں کشمیر کے نوشہرہ سیکٹر میں داخل ہوئے اور 2 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا۔

 بھارت کے ہوائی اڈوں لیہ، جموں، سری نگر اور پٹھان کوٹ میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ہمارا جواب مختلف ہوگا، بھارت سرپرائز کا انتظار کرے۔

loading...
loading...