سرحدی صورتحال: 100 انڈیکس متاثر، روپے کی قدر میں کمی

stockimage

کراچی: سرحدوں کی موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا منفی آغاز ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں 580 پوائنٹس کمی ہوئی ہے، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار پر آگیا ہے۔

دوسری جانب دن کے آغاز پر ہی روپے کی قدر میں 18 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 138 روپے 75 پیسے میں جاری ہے۔

loading...
loading...