لاہور میں  گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور کےعلاقے اقبال ٹاؤن میں ایک گھر میں  آگ لگنے کے باعث میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

منگل کو لاہورکےعلاقے اقبال ٹاؤن میں واقع گھرمیں آتشزدگی کاواقعہ پیش آیا،آگ لگنےکی اطلاع ملتے ہی ریسکیوعملےنےموقع پرپہنچ کرآپریشن شروع کردیا،کچھ گھنٹےکی کوشش کے بعد ریسکیو نے آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیوحکام کےمطابق سرچ آپریشن کے دوران 2لاشیں ملی ،جاں بحق ہونےوالوں میں 35 سال کا منظور اور 32 سال کی نازیہ شامل ہیں ۔

لواحقین نےبتایاکہ مرنےوالےدونوں میاں بیوی تھے اوردوسروں کےگھرمیں کام کرکےگزربسر کررہےتھے۔

منظورکی 4بیٹیاں اورایک بیٹاہے،بچےدوسروں کمرےمیں سورہےتھے اوراس حادثےمیں زندہ بچ گئے،ریسکیوعملےنے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ۔

loading...
loading...