آغا سراج درانی کو سخت سیکیورٹی میں سندھ اسمبلی پہنچا دیا گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سخت سیکیورٹی میں اجلاس میں شرکت کیلئے سندھ اسمبلی پہنچا دیا گیا۔

 جمعے کو نیب کی ٹیم کی جانب سے آغا سراج درانی کو سخت سیکیورٹی میں سندھ اسمبلی اجلاس کیلئے اسمبلی پہنچایا گیا۔

 اسپیکر آغا سراج درانی اپنے اسپیکر آفس میں مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب، سعید غنی، اسماعیل راہو، ناصر شاہ اور دیگر صوبائی وزراء سے ملاقات کی۔

 بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی اسپیکر آغا سراج درانی کی تقریباً ایک گھنٹے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں اسپیکر آغا سراج درانی کے کیس کے حوالے سے مختلف قانونی پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

loading...
loading...