حکومت نے جماعت الدعوۃ پر پابندی عائد کردی

وزیر اعظم عمران خان -فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان -فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن2017 سے واچ لسٹ میں شامل تھیں۔

وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کو کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر موثر انداز میں عمل کیا جائے۔

loading...
loading...