اپوزیشن لیڈ رشہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ،منگل کو اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف پر ایک ماہ کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی ۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پر شہبازشریف کانام عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے، فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نےشہبازشریف کانام ای سی ایل پرڈالنےکیلئےسمری تیارکرلی ہے، ان کا نام ای سی ایل پرڈالنےکیلئےسمری وفاقی کابینہ کوبھیجی جائےگی، شہبازشریف کانام ای سی ایل پرڈالنےتک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہےگا۔

ذرائع کے مطابق ،منگل کو وزارت داخلہ کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے جس کے بعد وہ آئندہ 30 روز کے دوران بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔

نیب لاہور نے 15 فروری کوسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے درخواست کی تھی۔

loading...
loading...