سعودی ولی عہد کی آج 2روزہ دورے پر پاکستان آمد،تیاریاں مکمل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد::سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، شاہی مہمان کے استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

شاہی مہمان کے استقبال کیلئے شاہی تیاریاں،شایان شان اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر جے ایف سیونٹین تھنڈر پروٹوکول حصار میں لیا جائے گا۔

وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر سعودی مہمان کو گارڈ آف آنر اور اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجادیا گیا ہے،سیکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ،2 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے،ریڈ زون کومکمل طورپرسیل ، میٹروبس راولپنڈی تک محدود اور موبائل فون کی جزوی بندش کی جائے گی ۔

وزیراعظم عمران خان نے ظہرانہ دیں گے،صدر مملکت عارف علوی نے عشائیے کا اہتمام کیا ہے۔

سعودی ولی عہد کی صدر مملکت عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان ،جوائنٹ چیفس آف اسٹاف زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر اہم سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

loading...
loading...