ماضی میں ہونیوالی غلطیوں میں کے ایم سی بھی ذمہ دار ہے: میئر کراچی

فائل فوٹو

میئر کراچی وسیم اختر- فائل فوٹو

کراچی میں تجاوزات متاثرین کیلئے دکانوں کی قرعہ اندازی کی تقریب میں دکانداروں نے احتجاج کیا۔

انسداد تجاوزات کی کارروائی میں متاثرہ دکانداروں کو متبادل دکانوں کی الاٹمنٹ کی تقریب ہوئی۔

 کے ایم سی بلڈنگ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں میئر وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ذمہ داری دی تھی کہ متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کریں۔ قرعہ اندزی کے ذریعے متاثرہ دکانداروں کو جگہ فراہم کر رہے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ ماضی میں ہونے والی غلطیوں میں کے ایم سی بھی زمہ دار ہے۔دکانداروں کا کوئی قصور نہیں تھا۔

تقریب کے دوران دکانداروں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔تاہم میئر کراچی کے سمجھانے پر دکانداروں نے احتجاج ختم کردیا۔

loading...
loading...