ای سی سی اجلاس: پی آئی اے کو اضافی گرانٹ دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شیخوپورہ تا نوشہرہ آئل پائپ لائن منصوبے کی بولی منسوخ کرتے ہوئے دوسری کمپنی کی بولی منظور کرلی۔ چینی کنسورشیئم کی مسلم لیگ ن کی حکومت نے منظور کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو 5.6 ارب کی اضافی گرانٹ دینےاور کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے چین کیساتھ مل کر ریسرچ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

ای سی سی نے شیخوپورہ تا نوشہرہ آئل پائپ لائن منصوبےکی بولی منسوخ کرتے ہوئے چینی کنسور شیئم کمپنی کی جگہ فرنٹیئر آئل کمپنی کی بولی منظور کرلی۔فیصلے سے 120ارب روپے کی بچت ہوگی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چینی کنسورشیئم کی شرائط قوم کے ساتھ زیادتی تھی۔بولی تبدیل کرنے سے آٹھ ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

loading...
loading...