شہبازشریف کوہٹایاتواسمبلی نہیں چلنےدیں گے: خورشید شاہ کی دھمکی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

رہنما پیپلزپارٹی  خورشید شاہ کہتے ہیں اگر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔

خورشید شاہ نے دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان اسمبلی کو کنٹینر کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نےکہاحکومت نے اسپیکر اسد قیصر کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے جبکہ اسپیکر کو خود سے کمیٹی ارکان کی ردو بدل کا کوئی اختیار نہیں بلکہ صرف پارٹی کی درخواست پر وہ ردو بدل کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈگر نہ بدلی تو اپوزیشن کو بھی ایکشن دکھانا پڑے گا۔

loading...
loading...