مبینہ پولیس مقابلے کی ایک اور سیلفی ویڈیو وائرل

vd

کراچی میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلے کی سیلفی ویڈیو سامنے آگئی۔

اورنگی ٹاؤن میں زخمی ملزم کو پولیس اہلکار اسپتال منتقل کرنے کے بجائے ویڈیو بناتے رہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو چند روز پرانی ہے۔ چند روز قبل بھی کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں مبینہ ڈکیت کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ملزم کو اسپتال پہنچانے میں گھنٹوں کی تاخیر کی گئی، علاج نہ ہونے کے باعث ملزم ہلاک ہوگیا تھا۔

 

loading...
loading...