سپریم کورٹ کا گنے کے کاشتکاروں کو سرکاری ریٹ پرادائیگیوں کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے گنے کے کاشتکاروں کو سرکاری ریٹ پرادائیگیوں کا حکم جاری کردیا۔

منگل کو جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے گنے کے کاشتکاروں کوادائیگی سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی۔

کاشتکاروں کے وکیل نے مؤقف اپنایاکہ شوگرملزکاشتکاروں کے ساتھ ظلم کررہی ہیں۔

جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ شوگرملزادائیگیاں نہیں کرتیں توانہیں گنا کیوں فروخت کیا جاتا ہے، کاشتکارگنے کی جگہ کوئی اورفصل اگا لیں،عدالت کاشتکاروں اورملز مالکان کو تنگ نہیں کرےگی،گنے کی قیمت مقررکرنا حکومت کا اختیارہے۔

سپریم کورٹ نے گنے کے کاشتکاروں کوسرکاری ریٹ پرادائیگی کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام کین کمشنرزکو ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی  ۔

loading...
loading...