وزیراعظم سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو وزیراعظم عمران خان سے سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر ان چیف جنرل (ر)راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی،جس میں خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی ۔

عمران خان اور راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں علاقائی امن واستحکام ،باہمی دلچسپی کے امور اور دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے دہشتگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا ۔

اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کا کہناتھا کہ فوجی اتحاد دہشتگردی کےخاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

loading...
loading...