راحیل شریف کی شاہ محمود قریشی اور صادق سنجرانی سے ملاقات

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈراِن چیف جنرل (ر)راحیل شریف نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورچیئرمین سینیٹ  صادق سنجرانی سے ملاقات  کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈراِن چیف راحیل شریف نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا ۔

راحیل شریف نے وزیرخارجہ کو دہشتگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے علاقائی امن وسلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا ۔۔

دوسری جانب اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف پارلیمنٹ پہنچے جہاں انہوں چیئرمین سنیٹ صادق سنجرانی اور قائد ایوان سینیٹ شبلی فرازسے ملاقات کی ۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ اسلامی فوجی اتحاد دہشتگردی کیخلاف ایک مربوط پلیٹ فام ہے اس اتحاد سے دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ، امن ترقی کی ضمانت اورمذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں۔

 راحیل شریف نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ دہشتگردی کیخلاف فعال کردارادا کرتا رہا ہے ، اسلامی فوجی اتحاد دنیا بھرمیں دہشتگردی کے خاتمے اورقیام امن کیلئے جاری کوششوں کومربوط بنائے گا ۔

loading...
loading...