العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس:نوازشریف کی متفرق درخواستوں کی سماعت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی متفرق درخواستوں کی سماعت جاری ہے۔

منگل کو  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویژنل بینچ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نوازشریف کی متفرق درخواستوں کی سماعت کررہا ہے۔

 نیب نے نواز شریف کی درخواست ضمانت پرجواب جمع کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ گرفتارمجرم نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت کے حق دارنہیں، میڈیکل گراؤنڈ پرضمانت نہیں دی جاسکتی ،درخواست ضمانت مسترد کردی جائے  ۔

 گزشتہ روزنوازشریف کی سزا معطلی سے متعلق پہلی درخواست کی سماعت میں بینچ نے نیب سے جواب طلب کرتےہوئے ریمارکس دیئے تھےکہ درخواست واپس لینا درخواستگزار کا استحقاق ہے ۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے صرف طبی بنیادوں پردائرسزا معطلی کی درخواست کی پیروی کرنے کی استدعا کررکھی ہے ۔

loading...
loading...