کراچی میں روئی کے گودام میں لگی آگ پر13 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پر 13گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، کراچی سائٹ  ایریا کے گودام میں شعلے بھڑک اٹھے،گزشتہ رات لگنے والی آگ نے دیکھتے دیکھتے گودام کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا ۔

 آگ اتنی شدید تھی کہ جس کی شدت کے باعث گودام کا آدھا حصہ منہدم ہوگیا لاکھوں روپے مالیت کی روئی بھی جل کر راکھ بن گئی۔

واقعےکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں وقوع پر پہنچی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا،15فائرٹینٹرز اور 12واٹرٹینکرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا گزشتہ روز رات 9بجے لگنے والی آگ پر 13گھنٹوں کے بعد قاپو پایا گیا۔

  چیف فائر افسر تحسین نے روئی کے گودام میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا ۔

 آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل کر راکھ ہوگئی، روئی کے گودام میں لگنے والی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔

loading...
loading...