سپریم کورٹ:مرغی چورکی درخواست ضمانت،ملزم کاتمام ریکارڈطلب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے مرغی چورکی درخواست ضمانت کی سماعت  کے دوران ملزم سے متعلق تمام ریکارڈطلب کرلیا ۔

منگل کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے مرغی چوری میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔

 ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد طارق جہانگیرنے بتایاکہ ملزم محمد زاہد کے خلاف چوری کے8 مقدمات درج ہیں ، گلگت میں بھی 4 مقدمات درج ہیں ۔

جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ ملزم کریمنل ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم سے 25 اشیاء برآمد کی گئیں ،عادی ملزم کوضمانت دینا بھی مشکل ہے۔

 جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک ہی روزمیں 4مقدمات کے اندراج پرحیرت کا اظہارکیا اورمقدمہ درج کرنے میں اڑھائی ماہ کی تاخیرکی وجہ پوچھی تو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایاکہ ملزم سے مرغیاں، واٹر ڈسپنسر،ایل سی ڈیزاورکمپیوٹرسمیت دیگراشیا برآمد ہوئی ہیں ۔

 عدالت نے ملزم سے متعلق تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت جمعے تک کیلئے ملتوی کردی ۔

loading...
loading...