حنیف عباسی کی سزامعطلی درخواست کی سماعت کرنےوالابینچ تحلیل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں سلم لیگ (ن)کے رہنماء حنیف عباسی کی سزامعطلی درخواست کی سماعت کرنےوالا بینچ تحلیل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق،ایفی ڈرین کیس میں گرفتار ن لیگی رہنماء حنیف عباسی نے سزا معطلی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

حنیف عباسی کی سزا معطلی درخواست کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل ہو گیا، جسٹس سرفرازڈوگر کے ملتان جانے کے باعث بینچ تحلیل ہوا ۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے حنیف عباسی اور دیگر کیسز کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دےدیا۔

 جسٹس راجا شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ تشکیل دےدیا گیا، جسٹس فاروق حیدر بھی 2رکنی بینچ میں شامل ہیں۔

loading...
loading...