ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی والدہ انتقال کرگئیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی والدہ انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی والدہ انتقال کرگئیں، جس پر سیاسی رہنماؤں اظہار تعزیت کی جارہی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مرحومہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ۔

شبلی فراز، راجا ظفر الحق نے بھی سلیم مانڈوی والا کی والدہ کے انتقال پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے سلیم مانڈوی والا کوٹیلی فون کیا ہے۔

آصف زرداری نے سلیم مانڈوی والا سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

loading...
loading...