بلوچستان بلدیاتی انتخابات:ابتدائی ڈرافٹ 15 فروری کو شائع کیا جائے گا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں سے متعلق ابتدائی ڈرافٹ 15 فروری جبکہ حتمی اعلان 30 مارچ کو کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ،بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات بلدیاتی انتخابات کیلئے یونین کونسلز اوروارڈزکی حلقہ بندیوں کے ابتدائی ڈرافٹ پرکام جاری ہے ، حلقہ بندیوں سے متعلق ابتدائی ڈرافٹ 15 فروری کو شائع کیا جائے گا ۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے ابتدائی ڈرافٹ پراعتراضات 2مارچ تک جبکہ اعتراضات پرسماعت اورفیصلے17 مارچ تک کئے جائیں گے، حلقہ بندیوں کی حتمی اعلان 30 مارچ کو کیا جائے گا جس کے بعد الیکشن شیڈول جاری کردیا جائے گا ۔

بلوچستان میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت 27 جنوری کوختم ہوگئی تھی،آئین کے مطابق الیکشن کمیشن 120دنوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابندہے ۔

 الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ نافذالعمل لوکل باڈیزایکٹ کے تحت ہی الیکشن کرائےجائیں گے ۔

loading...
loading...