اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج،6نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں قومی ائیرلائن کی معاونت ، گوادر پورٹ اورگوادرفری زون کیلئے ضروری ترامیم پیش کی جائیں گی ۔

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرکی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں اجلاس میں 6نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا ۔

اجلاس میں  قومی ائیرلائن کی معاونت سمیت گوادرپورٹ اورگودرفری زون کیلئے ضروری ترامیم پرغورکیا جائے گا ۔

ای سی سی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات مارکیٹنگ لائسنس کے اجراء کیلئے نئے قواعد وضوابط کے حوالے سے سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی  ۔

 مائیک تروجابا آئل پائپ لائن منصوبہ ، گوادرپورٹ اورگوادرفری زون کیلئے ضروری ترامیم بھی اجلاس میں پیش کی جائیں گی ، موسم خریف کپاس کی پیداوارمیں اضافہ پربھی غورکیا جائے گا ۔

loading...
loading...