کراچی میں سائٹ ایریا کے گودام میں لگی آگ تاحال بے قابو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے گودام میں لگنے والی آگ پر تاحال قابونہیں پایا جاسکا ہے، شہر بھر کے تمام فائر ٹینڈرز اس وقت آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب واقعہ روئی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

چیف فائرآفیسرکا کہنا ہے آگ پر 70 فیصد قابو پالیا گیا ہے، شہرکےتمام فائرٹینڈرزآگ پرقابوپانےمیں مصروف ہیں،15فائرٹینٹرز،12واٹرٹینکرزسےآگ بجھائی جارہی ہے۔

چیف فائرآفیسر  نے مزید کہا کہ آگ پرقابوپانےکیلئےمزید5سے6گھنٹےدرکارہیں، آتشزدگی کےباعث گودام کا آدھا حصہ منہدم ہوگیاہے، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔

اس موقع پر گودام میں موجود باقی ماندہ روئی کی گانٹھوں کو وہاں سے منتقل کردیا گیا ہے، کئی گھنٹے گزرنے جانے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

loading...
loading...