ایم کیوایم مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے: خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی- فائل فوٹو

خالد مقبول صدیقی- فائل فوٹو

کراچی: کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کے دفتر پر فاٸرنگ کی شدید مزمت کردی۔

ذرائع کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول کہتے ہیں فاٸرنگ کے واقعہ میں کارکن شکیل انصاری کی شہادت پرانتہاٸی دکھ ہے۔ زخمی ہونے والے کارکنان کی صحتیابی کیلٸےدعاگوں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان،  وزیراعلیٰ و گورنر سندھ ایم کیوایم کےآفس پرحملے کا فوری نوٹس لیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ دہشتگردی کے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتارکیاجاٸے۔

ڈاکٹر خالد مقبول کا کہنا تھا ایم کیوایم مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ تمام یقین دہانی کے باوجودایم کیوایم کے ارکان اسمبلی سمیت دفاتر کو ابھی تک سیکیورٹی فراہم نہیں کی گٸی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ایم کیوایم ارکان اسمبلی کے دفترپر حملے اورکارکن کی شہادت پر یوم سوگ کا اعلان بھی کیا گیا۔

جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کارکن کی شہادت پر تین دن تک تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل رہینگی۔

loading...
loading...