حکومت سے کسی نے این آر او نہیں مانگا: سلیم مانڈی والا

ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم منڈوی والا- فائل فوٹو

ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم منڈوی والا- فائل فوٹو

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کہتے ہیں حکومت سے کسی نے این آر او نہیں مانگا۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈی والا کا کہنا تھاحکومت نام لےکر بتائے کہ کس نے این آر او مانگا۔ حکومت سے کسی نے این آر او نہیں مانگا۔

ن لیگی رہنما رانا افضل کا کہنا تھا حکومت کو خطرہ ہے کہ کوئی اور این آر او نہ دے دے۔یہ لوگ اپنے سائے سے بھی ڈر رہے ہیں۔

دوسری جانب ہمایوں اختر خان کہتے ہیں این آر او کا معاملہ اسمبلی میں کبھی نہیں لائیں گے۔ عدالت کیا کرتی ہےیہ اس کا معاملہ ہے۔

loading...
loading...