نوازشریف کی سزامعطلی کی متفرق درخواست پرنیب کو نوٹس جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزامعطلی کی متفرق درخواست پر قومی احتساب بیورو(نیب)کو نوٹس جاری کردیا۔

پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی جانب سے سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست کی سماعت کی ۔

نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرعباسی جبکہ نوازشریف کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔

ہائیکورٹ نے نواز شریف کی سزا معطلی کی دونوں درخواستوں کی سماعت کل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ طبی بنیاد پر دائر درخواست کے ساتھ کل ہی سماعت کریں گے۔

ڈویژن بینچ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کا استحقاق ہے کہ وہ درخواست واپس لے سکتا ہے۔

عدالت نے نوازشریف کے وکیل کو ہدایت کی کہ قانونی نکات پر مطمئن کریں،خواجہ صاحب !درخواست واپس لینے کی پیچیدگیاں دیکھ لیں؟خواجہ حارث نے کہا کل عدالت کو تفصیل سے مطمئن کریں گے۔

عدالت نے درخواست واپس لینے کے معاملے پرنیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت منگل کیلئے ملتوی کردی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی العزیزیہ میں سزا معطلی اور طبی بنیادوں پرضمانت کی متفرق درخواستوں پر سماعت کل ہوگی ۔

loading...
loading...