پاکستان کاجیلوں میں قیدبھارتی قیدیوں کوقونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد :پاکستان نے جیلوں میں قیدبھارتی قیدیوں کوقونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا ، جو رواں ماہ کے آخر تک دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق،پاکستان کی جانب سے خطے میں پرامن ہمسائیگی کیلئے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے،ہے جس کے تحت پاکستانی جیلوں میں قید بھارتی قیدیوں کوقونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ، پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن حکام کو102بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کی اجازت دی گئی ہے ، جن میں سے 100قیدی کراچی جبکہ 2قیدی راولپنڈی کی جیلوں میں قید ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، پاکستان کی جانب سے قونصلررسائی رواں ماہ کے آخرتک دیدی جائے گی ،پاکستانی جیلوں میں 537 بھارتی قیدی موجود ہیں،پاکستان نے امید ظاہرکی ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید 347پاکستانی قیدیوں کوبھی قونصلررسائی کا حق دیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں تک قونصلررسائی دینا دونوں ممالک کے درمیان پرامن ہمسائیگی کی جانب ایک اہم قدم ہے،پاکستانی اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کیلئے مفید ثابت ہوں گے۔

خیال رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے کے تحت سال میں 2 مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

loading...
loading...