نہیں چاہتے کہ عمران صاحب خودکشی کریں ،مریم اورنگزیب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نہیں چاہتے کہ عمران صاحب خودکشی کریں ۔

پیر کو پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج پرتنقید کی ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کشکول لے کرخود آئی ایم ایف سے ملنے جانے والے پہلے وزیراعظم ہیں،وزیر اعظم کواپنی ٹیم پراعتماد نہیں توعوام کیسے کریں گے،خودکشی حرام ہے نہیں چاہتے کہ عمران صاحب خودکشی کریں تاہم جھوٹ اوریوٹرن پرکم ازکم قوم سے معافی مانگیں ۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے آئی ایم ایف پروگرام کو 2015 میں ختم کردیا تھا تاہم نالائق حکومت نے پہلے ہی آئی ایم ایف سے پیکج ڈیل فائنل کرچکی ‎جس سے عوام کیلئے مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے ۔

مسلم لیگ ن نے آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ،پیپلزپارٹی نے بھی معاہدے میں شفافیت کا مطالبہ کیا ۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت 100باریوٹرن لینے کے بعد آئی ایم ایف کے کی پاس گئی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کوخفیہ کیوں رکھا جا رہا ہے،قرضہ اورشرائط سے آگاہ کیا جائے ۔

 انہوں نے کہاکہ سالانہ بجٹ سے پہلے آئی ایم کی شرائط ماننے کا مطلب حکومت ملکی معیشت تباہ کرچکی ہے ،مطلب ملک کا سالانہ بجٹ آئی ایم ایف ہیڈکواٹرسے آئے گا بجٹ اہداف آئی ایم ایف طے کرے گا ،عوام مہنگائی کے سونامی کیلئے تیاررہیں ۔

loading...
loading...