نواز شریف کی صحت پر سیاست کی جارہی ہے،فیاض الحسن چوہان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست کی جارہی ہےتاہم نوازشریف کے دل ،سینےاورپتھری کا علاج کروائیں گے،یہ ڈاکو،چور،سیسیلین مافیا اورگارڈ فادرہیں ۔

پیر کو وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن خصوصا مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی صحت کے معاملے پرسیاست کی جارہی ہے 4 بارمیڈیکل بورڈ بنائے گئے جن میں صرف گردے کی پتھری کی تشخیص ہوئی اور دل 60سال کے آدمی کی طرح کام کررہا ہے۔

 انہوں نے مزیدکہا کہ ن لیگ این آراوکیلئے تڑپ رہی ہے کبھی اسپتال اور کبھی جیل جانے کا بہانہ کیا جارہا ہےمگر مقصد لندن جانا ہے ، یہ طیب اردوان نہیں بلکہ بدعنوان اور خردبردان ہیں۔

  فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ وفاق اورپنجاب حکومت اپنی مدت پوری کرے گی جبکہ اپوزیشن اسی تنخواہ پرکام کرتی رہے گی ۔

loading...
loading...