جعلی بینک اکاؤنٹس کیس:زرداری، مراد علی شاہ نےنظرثانی اپیل دائر کردی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نظرثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بعد سابق صدرآصف علی زرداری بھی متحر ک ہوگئے ۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نظرثانی درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

آصف زرداری کی جانب سے درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے جمع کروائی ،جس  میں نظرثانی اپیل 12 فروری مقرر کرنے کی استدعا کی ۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس معاملے کی کارروائی کا سامنا ہے،الزامات ثابت ہونے تک موکل معصوم ہے،انہیں بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کردی ،جس میں وفاق، نیب اور جے آئی ٹی کوفریق بنایا گیا ۔

درخواست میں کہا گیا کہ سندھ اسمبلی میں شوگرملز کو سبسڈی کی قرارداد تحریک انصاف کے خرم شیرزمان نے پیش کی تھی اسمبلی نے سبسڈی دینے کی منظوردی تھی ۔

درخواست میں مزیدکہا کہ جے آئی ٹی جعلی اکاونٹس  ٹرانزیکشنزثابت نہ کرسکی ، مقدمے کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی اور عمل درآمد بینچ کی تشکیل کا جوازنہیں،تحریری فیصلے میں جے آئی ٹی رپورٹ سے نام نکالنے کے زبانی حکم کو شامل نہیں کیا گیا۔

loading...
loading...