مقبوضہ کشمیر میں افضل گرو کی چھٹی برسی پر ہڑتال

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنما ءافضل گرو کی آج چھٹی برسی پر ہڑتال ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں آج سوگ کا سماں ہے،آزادی کی جہدوجہد میں شہید ہونے والے کشمیری رہنما افضل گرو کی برسی پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔

خوفزدہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے پرامن مظاہروں کو روکنےکیلئے سری نگر اوردیگر علاقوں میں غیرعلانیہ کرفیو لگادیا،جگہ جگہ قابض بھارتی فوج تعینات ہے،موبائل،انٹرنیٹ سروس اور ٹرین سروس بھی معطل ہے۔

حریت رہنماؤں نے مودی سرکار سے افضل گرو کے جسد خاکی کی واپسی کا مطالبہ کردیا،مافضل گرو کو نئی دہلی کی تہار جیل میں 2013میں پھانسی دی گئی تھی۔

وادی میں ہڑتال ہے،کاروباری مراکز، تعلیمی ادارےاور ٹرانسپورٹ پر بند ہے،اتوار کو رہنما ءمقبول بٹ کی برسی پر بھی ہڑتال ہوگی،سری نگر میں لال چوک تک مارچ اور مظاہرے کئے جائیں گے۔

loading...
loading...