سپریم کورٹ نےارسلان افتخار کی ملک ریاض کیخلاف نظرثانی اپیل نمٹا دی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے بیٹے ارسلان افتخارکی ملک ریاض کیخلاف نظرثانی اپیل نمٹا دی ۔

تفصیلات کے مطابق،جمعرات کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے ارسلان افتخارکی ملک ریاض کیخلاف نظرثانی درخواست پرسماعت کی ۔

درخواستگزارسلان افتخار نے نظرثانی درخواست واپس لینےکی استدعا کی توچیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا مزید سماعت نہیں چاہتے ۔

چیف جسٹس نے رپورٹ پڑھنے سے متعلق پوچھا تووکیل نے رپورٹ نہ ملنے کا عذر پیش کیا ۔

عدالت نے قراردیا کہ درخواستگزارنے اپیل واپس لے لی جس کے بعد ان درخواستوں پرمزید کارروائی کی ضرورت نہیں ۔

عدالت نے درخواستگزارکی اپیل منظور کرتے ہوئے افتخارارسلان کی ملک ریاض کے خلاف نظرثانی اپیل نمٹا دی۔

loading...
loading...