سانحہ ساہیوال میں گرفتار6ملزمان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ساہیوال:انسداددہشتگردی عدالت نے سانحہ ساہیوال میں گرفتار 6ملزمان  کا15روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

بدھ کو ساہیوال کی انسداددہشتگردی عدالت میں سانحہ ساہیوال سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سانحے میں گرفتار 6ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا ۔

پولیس کی ریمانڈ کی استدعا پر  انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک شبیر اعوان نے  سانحہ ساہیوال کے ملزمان کا15روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ۔

واضح رہے کہ آج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک شبیر اعوان نے ایس ایچ او تھانہ یوسف والا اور ممبر جے آئی ٹی سانحہ ساہیوال کو عدالت میں بلا کر گرفتار ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔

جس کے بعد جے آئی ٹی نے پولیس ریسٹ ہاؤس میں اہم اجلاس کیا اس کے بعد گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں سینٹرل جیل ساہیوال سے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر ان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ عدالت نے منظور کیا۔

loading...
loading...