توازن ادائیگی کی بہتری کیلئے چین پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر دے گا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:توازن ادائیگی کی بہتری کیلئے چین پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر دے گا، آزاد تجارتی معاہدے کو اپریل میں حتمی شکل دی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ،چین سے قرضہ اور آزاد تجارتی معاہدے پر اہم پیش رفت جلد متوقع ہے،مالی مشکلات میں آسانی کیلئے چین پاکستان کو دو ارب کے بجائے اب ڈھائی ارب ڈالر دے گا۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان کے اپریل میں دورہ چین کے موقع پر امید ہے کہ آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ادھر بیجنگ میں پاکستان کے سفیر کا کہنا ہے کہ چین نے توازن ادائیگی کیلئے قرضہ دینے اور پاکستانی اشیا کو اپنی مارکیٹ تک آسان رسائی دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین کی قیادت میں ایک وفد جلد چین جائے گا، جو ایک ارب ڈالر مالیت کی اشیا کی برآمد کا جائزہ لے گا۔

loading...
loading...