قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن رواں ہفتے جاری ہوگا

قومی اسمبلی- فائل فوٹو

قومی اسمبلی- فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو قائمہ کمیٹیوں کا رکن بننے کیلئے نام موصول ہوگئے۔ رواں ہفتے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق نوٹیفیکیشن رواں ہفتےجاری ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو کمیٹیوں کا رکن بننے کیلئے حکومت اور اپوزیشن اراکین کے نام موصول ہوگئے ہیں۔

زیادہ تر کمیٹیاں 20 اراکین پر مشتمل ہوں گی۔

گیارہ اراکین حکومتی اتحاد اور نو اپوزیشن جماعتوں کے ہوں گے۔

چونتیس کمیٹیوں کی تشکیل کے نوٹیفکیشن تیار کیے جارہے ہیں۔

طے شدہ فارمولے کے تحت کمیٹیوں کی سربراہی حکومت اور اپوزیشن کوملے گی۔

کمیٹیوں کی تشکیل کے نوٹیفکیشنز کے بعد ان کے چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔

loading...
loading...