رمشا کو انصاف دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے: فردوس شمیم

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی- فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی- فائل فوٹو

کراچی: تحریک انصاف  کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ خیرپور میں قتل رمشا کو انصاف دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا  اگر ذوالفقار وسان قتل میں ملوث نہیں تو سامنے کیوں نہیں آتا۔ سندھ حکومت کے اراکین اسمبلی میں غصہ دکھانے کے بجائے رمشا کے قتل کے ملزم پر غصہ نکالیں۔

انہوں نے کہا رمشا کو انصاف ملنے تک انہیں ڈراؤنے خواب آئیں گے۔اگرتم لوگوں کے نمائندے ہوتو جاؤ وسان کو پکڑو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعابھٹو کا کہنا تھا رمشاکے قتل پر بات نہیں کرنے دی گئی۔رمشا کو انصاف ملنے تک ہاؤس نہیں چلنے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاباپ کے سامنے بیٹی کو 9 گولیاں ماردینا ظلم ہے۔

loading...
loading...