بزدل سیاستدان ہیروبننے کی کوشش کر رہے ہیں،شیخ رشید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بزدل سیاستدان کرپشن کیسز میں ہیروبننے کی کوشش کررہے ہیں، 23کیسوں میں مطلوب شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

ہفتے کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو دولت ٹھکانے لگانی آتی ہے، آصف زرداری کو فالودے والا مل جاتا ہے، بلاول کرپشن کیخلاف لانگ مارچ کریں تو ان کا ساتھ دوں گا۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا عمران خان کا شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کا سربراہ بنانا سب سے بڑی غلطی ہے، شہباز شریف قومی اسمبلی میں پہلی مرتبہ آئے، میں 8ویں مرتبہ رکن بنا ہوں، میں اپوزیشن کا دادا استاد ہوں۔

 شیخ رشید نے کہا کہ چوروں کی حفاظت اور انہیں پروٹول دیا جائے تو اچھا پیغام نہیں جاتا، مطالبہ کرتا ہوں کہ شہباز شریف سے رینجرز کی سیکیورٹی واپس لی جائے۔

 ان کا مزیدکہنا تھا کہ وزیراعظم  بارہ فروری کوتھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، 2مال بردار ٹرینیں چلادی ہیں، مزید مال بردار ٹرینیں چلانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

loading...
loading...