پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا  جبکہ  کئی علاقوں پر تاحال دھند کا راج ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

صوبائی درالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

صوبے کے کئی علاقے تاحال دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث رات اور دن کے اوقات میں ٹریفک کا نظام متاثر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

loading...
loading...