ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، سردی میں اضافہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ہلکی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے ہر جانب خوبصورتی بکھیردی،گلگت میں برفباری کو انجوائے کرنے کیلئے نوجوانوں نے والی بال کھیلا۔

اسکردو میں پارہ اس قدر گرا کہ ٹھنڈ اور آکسیجن کی کمی کےباعث ٹراؤٹ مچھلیاں مرنے لگیں۔

دیربالا میں سڑک برفباری کے باعث بند ہے،لوگ مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر پیدل اسپتال لے جانے پر مجبور ہیں۔

جہلم میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہےجبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔

loading...
loading...