سابق چیئرمین نادراطارق ملک کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق چیئرمین نادراطارق ملک کی درخواست ضمانت منظورکرتے  ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم بھی دے دیا۔

جمعے کواسلام آباد کی ماتحت عدالت میں سابق چیئرمین نادراطارق ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سہیل ناصرنےسماعت کے بعد سماعت منظورکرلی۔

طارق ملک اس سے قبل عبوری ضمانت پر تھے،وکلا ہڑتال کے باعث عبوری ضمانت میں 7مرتبہ توسیع کی گئی،طارق ملک پر بطورچیئرمین نادرا تعیناتی کے دوران دوہری شہریت چھپانے کا الزام ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے سابق  چیئرمین کی درخواست پر سماعت کے بعد ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
واضح  رہے کہ حکومت نے سابق چیئرمین نادراطارق ملک کانام وطن واپسی پر ای سی ایل میں ڈالاتھا۔

loading...
loading...