کالے ہرن کے شکار پرپابندی :وائلڈ لائف کمیشن سے رپورٹ طلب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر وائلڈ لائف کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔

جمعے کولاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل الرحمان خان نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا کہ  کالے ہرن کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں، حکومت اس کی بقاء کیلئے اقدامات میں ناکام رہی ہے، غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور کالے ہرن کے شکار کی اجازت دی جاتی ہے، عدالت حکومت کو کالے ہرن کے شکار پر پابندی عائد کرنے کا  حکم صادر کرے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے وائلڈ لائف کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز حسن سے رپورٹ طلب کرلی۔

loading...
loading...