سرفرازاحمد پرپابندی: چیئرمین پی سی بی آئی سی سی پر برس  پڑے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد پرپابندی کےمعاملےپرپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیئرمین احسان مانی آئی سی سی پربرس پڑے۔

سرفرازپرپابندی سمجھ سےبالاترہے،بیوروکریسی عام فہمی پرحاوی ہوگئی،احسان مانی آئی سی سی پربرہم ہوگئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کودئیے گئےانٹرویومیں چیئرمین پی سی بی کاکہنا تھا کہ ہرسطح پر باضابطہ غلطی مان کر اور معافی  مانگنے کےبعد بھی آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد کودی جانے والی سزا سمجھ سے بالاترہے۔

احسان مانی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں، ٹیموں اور کرکٹ بورڈز کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد آئی سی سی بیچ میں آگیا، اگر صلح آئی سی سی قوانین کے تحت نہیں ہوسکی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ صلح نہیں ہوئی، آئی سی سی کافیصلہ بھی خاموشی سے آیا۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے جو بات کہی وہ شاید پاکستانی معاشرے میں اتنی بری نہیں سمجھی جاتی تاہم نسلی امتیاز کے معاملے پر کھلاڑیوں کی تربیت کی جائے گی۔

loading...
loading...