لورائی:ڈئی آئی جی آفس میں یکےبعد دیگرے 3 دھماکے،7 افراد زخمی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لورائی:بلوچستان کے علاقے لورائی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی)آفس میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ، منگل کو لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس آفس میں پہلا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں  7 افراد کے زخمی ہوئے ،جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس کے کچھ دیر بعد دوسرا اور تیسرا دھماکا بھی سنا گیا  جبکہ ڈی آئی جی آفس کے احاطے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی  گئیں۔

 دھماکوں کے بعد آرمی اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، جنہوں نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔

 

loading...
loading...