عابد شیر علی عوام کو گمراہ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

Untitled-1

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما اور سابق لیگی وزیر عابد شیر علی سوشل میڈیا صارفین کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے تھے، تاہم انٹرنیٹ نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

عابد شیر علی نے امریکا میں موجود ایک پراپرٹی کو بنی گالہ میں موجود وزیر اعظم عمران خان کا گھر بتایا تو سوشل میڈیا صارفین نے سابق لیگی وزیر کو آئینہ دکھادیا۔

عابد شیر علی آج کل بیرون ملک مقیم ہیں اور وزیر اعظم عمران خان اور ان کے قریبی دوستوں کی جائیدادوں کا کھوج لگانے میں مصروف ہیں۔ کس سوشل میڈیا صارف نے کیا جواب دیا ، آپ بھی پڑھیں۔۔۔ ارے او خلائی کھوتے کیا پٹواریوں کے علاوہ سب کو اپنی طرح گدھا سمجھ رکھا ہے کیا کوئی بھی پکچر اٹھا کے تم ٹوئٹ کر دو گے اور پٹواریوں کے علاوہ سب تمہاری بات کو درست مان لیں گے اب نوے کی دہائی نہیں ہے اب انٹرنیٹ کا زمانہ ہے پر اب خلائی کھوتے کو کیا معلوم یہ انٹرنیٹ کیا ہوتا ہے pic.twitter.com/l4e4h7fK0u

دلچسپ بات یہ ہے کہ عابد شیر علی نے اس قدر ذلت اٹھانے کے باوجود ٹوئٹ ڈیلیٹ نہیں کی۔

loading...
loading...